Home / Business / نیپرا نے کے الیکٹرک کو مشکل میں ڈال دیا

نیپرا نے کے الیکٹرک کو مشکل میں ڈال دیا

کراچی : نیپرا نے کے الیکٹرک کو مشکل میں ڈال دیا، تحقیقاتی ٹیم نے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کی تمام ذمہ داری کراچی میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے پر ڈال دی، جرمانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
کراچی میں رمضان المبارک کے دوران طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی نیپرا ٹیم نے رپورٹ کو حتمی شکل دیدی، رپورٹ میں شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کی تمام تر ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد کی گئی ہے۔

نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے کے الیکٹر پر جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کردی، حکام کہتے ہیں کہ کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام نقائص سے بھرپور ہے۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »