Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 4:46 AM
HomeBusinessنیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

اسلام آباد: عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے تئیس پیسے فی یونٹ سستی کردی۔قیمت میں کمی جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے قیمت میں دو روپےتیرہ پیسےفی یونٹ کمی کی سفارش کی تھی جس پرآج سماعت اسلام آبادمیں ہوئی۔ نیپرا حکام نے سی پی پی اے کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کا جائزہ لیا جس کے بعد قیمت میں دو روپے تئیس پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔
حالیہ کمی کےبعدصارفین کواگست کےبلوں میں پچیس ارب روپےکاریلیف ملے گاتاہم کراچی اور ماہانہ تین سو یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.