Home / Business / نیا بجٹ نئی مہنگائی، بچوں کیلئے بری خبر

نیا بجٹ نئی مہنگائی، بچوں کیلئے بری خبر

!نیا بجٹ نئی مہنگائی، بچوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد: حکومت نے نئے بجٹ میں نئے ٹیکس کیلئے اہداف تلاش کرلئے، چاکلیٹ مہنگی کرنے کا منصوبہ تو تیار کیا ہی ہے، منرل واٹر اور انرجی ڈرنکس بھی اضافی ٹیکس کی زد میں آئیں گے اور کیا کچھ مہنگا ہوگا۔
چاکلیٹ اورامپورٹڈ خوراک مہنگی کرنے کا منصوبہ تیار ہوگیا، منرل واٹر،انرجی ڈرنکس پرڈیوٹی 5فیصد بڑھانے کی تجویز کردی گئی پالتو جانوروں کی خوراک بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں ہیں۔
ڈار انکل نے چاکلیٹ کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 فی صد تک کرنے کی تجویز کی گئی ، گرمی کا سہارا ، جوسز ، انرجی ڈرنکس اور منرل واٹر پر بھی ڈیوٹی 5 فیصد بڑھنے کا امکان ہے ۔
انناس، ریڈچیری، امپورٹڈ مشروم اور بلیک بیری بھی مہنگی ہو سکتی ہیں، ڈبوں میں بند امپورٹڈ خوراک پر ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔
امپورٹڈ مونگ پھلی اور مکئی پر بھی ڈیوٹی 20 فی صد ہو سکتی ہے ، پالتو جانوروں کی خوراک بھی اضافی ٹیکس کی زد میں آئے گی، ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 فی صد کرنے کی تجویز ہے۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »