Home / Pakistan / نہیں بتا سکتا کہ کلثوم نواز اور شریف فیملی کی واپسی کا ٹائم فریم کیا ہے، آصف کرمانی

نہیں بتا سکتا کہ کلثوم نواز اور شریف فیملی کی واپسی کا ٹائم فریم کیا ہے، آصف کرمانی

اسلام آباد : برطرف وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ کلثوم نواز اور شریف فیملی کی واپسی کا ٹائم فریم کیا ہے، واپسی سے متعلق کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو میں برطرف وزیراعظم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازعلیل ہیں، ان کا لندن میں ایک ماہ سے علاج جاری ہے، یہ نہیں بتاسکتا کہ کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی۔
شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے بعد گفتگو میں کرمانی کا مزید کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز رائیونڈ کے رہائشی نہیں، جن لوگوں کے بارے میں عدالت نے مجھے کہا ہے ان کو اطلاع دے دوں گا،نواز شریف کا پولیٹیکل سیکریٹری ہوں، جب مجھے نوٹس بھجوائے گئے تو پیش ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج یا کل کلثوم نوازکی تیسری سرجری متوقع ہے، نواز شریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں مقیم ہیں،عدالت نے 26 ستمبرکے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جج کو آگاہ کیا ہے کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں، وہ کب واپس آئیں گے،یہ سارا کلثوم نوازکے علاج پرمنحصرہے۔
آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نیب کی طرف سے شریف فیملی کوکچھ نوٹس موصول ہوئے تھے،نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر،حسن اورحسین کونوٹس بھجوائے گئے ہیں۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »