Home / Pakistan / نواز شریف یا خود استعفا دیں گے یا انہیں نکالا جائے گا، عمران خان

نواز شریف یا خود استعفا دیں گے یا انہیں نکالا جائے گا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے جو کچھ عدالت میں پیش کیا وہ سب جھوٹ ثابت ہوا اس لئے نوازشریف خود استعفا دیں گے یا انہیں نکالا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جو کچھ عدالت میں پیش کیا وہ سب جھوٹ ثابت ہوا، سب کو پتا چل چکا ہے نوازشریف پکڑے گئے ہیں، وزیراعظم کو اب جدہ نہیں بلکہ اڈیالہ جانا ہے۔

شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہزاروں اور لاکھوں کی چوری پر لوگ جیلوں میں ڈالے ہوئے ہیں یہاں تو اربوں روپے کی چوری کی گئی، اگر جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 کو سامنے لے آیا گیا تو مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف آج کہہ رہے ہیں کہ میرا قصور کیا ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پتا لگا نواز شریف کا کاروبار ہی کرپشن کا ہے، انہوں نے کمپنیاں بنائی اور فرنٹ مین رکھے، لندن میں تو ان کی 10 کمپنیاں نکل آئیں جو سب خسارے میں تھیں۔

آزادنہ الیکشن کے لئے 4 مطالبات پیش کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے ماتحت اگلا انتخاب قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیئے بغیر الیکشن نہ کرایا جائے، پارلیمانی کمیٹی میں اس حوالے سے اب تک کوئی کام نہیں کیا گیا، انہیں شاید خوف ہے کہ کہیں تحریک انصاف کو باہر سے ووٹ نہ پڑ جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی کو پنجاب اور سندھ میں نون لیگ کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایسا الیکشن کمیشن بنایا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو۔

عمران خان نے تیسرا مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت کے انتخاب کے لئے تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے اور بائیو میٹرک مشینوں کے بغیر انتخابات نہ کرائے جائیں۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »