Home / Pakistan / نواز شریف کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور نااہلی کی درخواست دائر

نواز شریف کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور نااہلی کی درخواست دائر

لاہور : عدالت کو گمراہ کرنے اور مشیروں کی غلط تعداد بتانے پر وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور نااہلی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست خدائی خدمت گار تنظیم کے سربراہ محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ لاہور میں وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین کی تعیناتیوں کے خلاف کیس زیر سماعت ہے، وفاقی حکومت نے عدالت میں وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد کے حوالے سے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ حکومتی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، جس میں وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد پانچ بتائی گئی جبکہ مشیروں اور معاونین کی کل تعداد سات ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل عدالت کو گمراہ کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور عدالت آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت وزیراعظم کو نااہل بھی قرار دے۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »