Home / Pakistan / نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ احتساب نہیں، مریم نواز

نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ احتساب نہیں، مریم نواز

لندن : ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ احتساب نہیں، پھر بھی انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز ایک بار پھر ٹویٹر محاذ پر سرگرم ہوگئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ انہیں احتساب نہیں کسی اور چیز کا سامنا ہے۔
یہ جانتے ہوئے بھی انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، سابق وزیراعظم اسی لئے وطن واپس آرہےہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ بیس کروڑعوام کی جنگ لڑنے آرہےہیں۔
مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ تبدیلی کیلئے چیلنج دینا پھرقیمت ادا کرناجرات و بہادری کا کام ہے، خوشی سے اپنے چیلنج کی بڑی قیمت ادا کرنےکی ہمت ہرشخص میں نہیں ہوتی۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »