Home / news / نواز شریف پر 3 نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر

نواز شریف پر 3 نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد : احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف ریفرنس کی سماعت میں نواز شریف پر3 نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، جب کہ ان کے بچوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی احتساب عدالت میں نواز شریف کی ہہلی پیشی ہوئی، اس موقع پر زیادہ رش کے باعث عدالت نے نواز ریف کو 18 منٹ بعد ہی واپس جانے کی اجازت دیکر وقفے سے کیس کی سماعت کی۔
وقفے کے بعد سماعت کا آغاز ہوا تو احتساب عدالت کمرا نمبر ایک میں ریفرنس 18 ، 19 اور 20 کی کاپیاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو فراہم کردی گئیں۔ خواجہ حارث نے نواز شریف کی عدالت میں حاضری سےاستثنا کی درخواست دی جس کی نیب نے مخالفت کر دی۔
نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباس نے عدالت میں شکایت کی کہ آج اسلام آباد پولیس نے ہمیں نیب عدالتوں میں پیش ہونے سے جگہ جگہ روکا۔ جاتی امرا پر سیکیورٹی اہلکار نے حسن، حسین نواز کے سمن لینے سے انکار کر دیا۔
اس موقع پر سماعت کرنے والے جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی ۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے کے سیکنڈ سیکریٹری نے حسن نواز کو سمن وصول کروائے۔ حسن نواز شریف فیملی کے عاقل بالغ رکن ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ حسن، حسین نواز بیرون ملک رہتے ہیں، سمن وہاں بھیجیں، حسن نواز سمن وصول کرنے کے بعد حاضر نہیں ہوئے، یہ توہین عدالت ہے۔
بعد ازاں عدالت کی جانب سے نواز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے دو اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے حسن، حسین، مریم اور کیپٹن صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »