Breaking News
Home / Pakistan / نواز شریف اور ان کے بچوں کی جانب سے دائر پاناما نظر ثانی اپیلوں کی سماعت جاری

نواز شریف اور ان کے بچوں کی جانب سے دائر پاناما نظر ثانی اپیلوں کی سماعت جاری

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کی جانب سے دائر پاناما نظر ثانی اپیلوں کی سماعت جاری ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ شریف خاندان کی جانب سے دائر نظرثانی اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث اور حسن، حسین اور مریم نواز کی جانب سے سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو نواز شریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

Check Also

سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک کمزور، 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک کمزور، 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

کراچی: سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک توڑ کر 90 قیدیوں کو …

Translate »