Breaking News
Home / International / نواز ، پیوٹن ملاقات آستانہ میں جاری، معاشی اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو

نواز ، پیوٹن ملاقات آستانہ میں جاری، معاشی اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو

آستانہ: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان آستانہ میں ملاقات جاری ہے، ملاقات میں دو نوں ممالک کے درمیان معاشی اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو کی جا رہی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں روسی صدر پیوٹن اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملاقات جاری ہے، ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر بھی موجود ہیں، ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی معاہدوں کا امکان ہے، جب کے سوئی گیس کے معاہدے پر گفتگو کے امکانات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی وزیر اعظم سے ملاقات چین کے ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں پاکستان کے مرکزی کردار کی وجہ سے بھی اہمیت کی حامل ہے، دونوں ممالک مستقبل قریب میں دفاعی اور معاشی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

Check Also

شمالی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا

شمالی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا

شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے امریکی صدر ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا …

Translate »