Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:10 AM
HomePakistanنوازشریف گجرات میں نمازجمعہ کے بعدخطاب کریں گے، قافلے میں لیگی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد شامل

نوازشریف گجرات میں نمازجمعہ کے بعدخطاب کریں گے، قافلے میں لیگی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد شامل

نوازشریف گجرات میں نمازجمعہ کے بعدخطاب کریں گے، قافلے میں لیگی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد شامل

جہلم: سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ گوجرانوالہ کے لئے رواں دواں ہیں،قافلہ کھاریاں سے ہوتا ہوا لالا موسیٰ پہنچ گیا۔ نوازشریف گجرات میں نمازجمعہ کے بعدخطاب کریں گے، قافلے میں لیگی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے رات جہلم میں قیام کے بعد آج دوبارہ سفر لاہور کا آغاز کردیا، نوازشریف کا قافلہ لالا موسیٰ پہنچ گیا ہے ، کارکنان نوازشریف کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کررہے ہیں۔
نواز شریف کےقافلے کی ہیلی کاپٹرکے ذریعے فضائی نگرانی کی جارہی ہیں، جی ٹی روڈ پر شدید ٹریفک کا دباؤ ہے اور دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہے ، نوازشریف کا قافلہ گجرات، وزیرآباد، گکھرمنڈی سے گزرتا ہوا گوجرانوالہ پہنچے گا، روٹ پر سیکیورٹی سخت کے انتطامات کئے گئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوازشریف گجرات میں نمازجمعہ کےبعدخطاب کریں گے۔
روانگی سے قبل مسلم لیگ(ن)کےکارکنان ہوٹل کے باہر جمع ہونا شروع ہوئے اور نواز شریف کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اگلا پڑاﺅ گوجرانوالہ میں کریں گے جبکہ گجرات میں 2 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں اور جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا، لالہ موسیٰ میں ن لیگ کے قائد کے استقبالیہ کیلئے جگہ جگہ کیمپ لگے ہیں اور 500 سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
گوجرانوالہ میں سابق وزیراعظم کیلئے جگہ جگہ بینرز آویزاں اور استقبالیہ کیمپ لگ گئے اور شیر والہ پارک میں اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے جہاں میاں نواز شریف خطاب بھی کریں۔
سابق وزیراعظم آج گوجرانوالہ میں ہی قیام کریں گے اور کل صبح لاہور کیلئے روانہ ہوںگے، لاہور میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے دوسرے شہروں سے پولیس طلب کی گئی اس کے علاوہ پنجاب کانسٹیبلری سے بھی اہلکاروں کو بھی لاہور بلا لیا گیا ہے ،ملتان ساہیوال وہاڑی سے بھی پولیس لاہور پہنچ گئے۔
، شانگلہ ہل سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے برجیس طاہر کی قیادت میں قافلہ لاہور پہنچے گا،شانگلہ ہل سے آنے والا قافلہ300 گاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم جہلم پہنچے تھے اور نجی ہوٹل میں قیام پزیر تھے۔
نواز شریف نے جہلم میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اس سے قبل 2013 میں جہلم آیا تھا آج اس سے بھی زیادہ جوش و خروش ہے میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ ملک کے اندھیروں کو مٹاؤں گا اور تباہ حال معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کروں گا۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ کروڑوں ووٹوں سے منتخب ہوا،5 ججوں نے یک جنبش قلم مجھے باہر کردیا اب میں منتخب حکومتوں کو کچلنے کے عمل کے خلاف اور عوام کے ووٹوں کی حرمت کے لیے ایک ایجنڈے کا اعلان کروں گا اور اپنی جدو جہد کو مقصد کے حصول تک جاری رکھوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد سابق وزیراعظم نے اسلام آباد سے اپنے آبائی علاقے لاہور کے لیے سیکیورٹی رسک ہونے کے باوجود ریلی کی صورت میں بہ ذریعہ جی ٹی روڈ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.