Home / Pakistan / نوازشریف کے نا احل ہوتے ہی ان کے حق میں لگے بینرز ہٹا دئیے گئے

نوازشریف کے نا احل ہوتے ہی ان کے حق میں لگے بینرز ہٹا دئیے گئے

اسلام آباد: پاناما فیصلے میں نوازشریف نااہل کیا ہوئے،وزیراعظم ہاؤس کے باہران کے حق میں لگے بینرز ہٹادیے گئے ۔

پاناما کیس کی سماعت ہو یا پھر نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی، اس دوران ریڈ زون سمیت اسلام آباد کی شاہراہوں پر میاں صاحب کے حق میں پوسٹرز اور بینرز کی بھرمار نظرآتی تھی لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد ایک ہی رات میں سب کچھ بدل گیا۔
شاہراہ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے سے ن لیگ اور نواز شریف کے حق میں لگے بینرز راتوں رات ہی اتار لئے گئے۔
اس پر شہریوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ کل افس آئے اور واپس گئے تھے تو بینر لگے ہوئے تھے ن لیگ کے حق میں آج صبح ہم آئے ہیں تو کوئی بینر نہیں لگا ہوا۔ سیاست یہی ہے کہ راتوں رات گیم پلٹ جاتی ہے ،کل نا اہل ہونے کا حکم ایا تو راتوں رات بینر اتار لیے گئے۔
واضح رہے کہ نااہلی کے بعد کراچی ائرپورٹ سے بھی نوازشریف کی تصاویر ہٹادی گئی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے بھی نوازشریف کا نام بطور ایم این اے ہٹانے کے علاوہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نوازشریف کی نااہلی کانوٹیفکیشن سےمتعلق الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »