Home / Pakistan / نوازشریف کی جانب سے نئے وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کا نام تجویزکیا گیا

نوازشریف کی جانب سے نئے وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کا نام تجویزکیا گیا

لاہور: پاناما فیصلے کے بعدنوازشریف کی جانب سے نئے وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کا نام تجویزکیا گیا ہے۔شہبازشریف کےوزیراعظم بننے کی صورت میں تخت پنجاب کون سنبھالےگا؟ نئے وزیراعلیٰ کیلئے کئی ارکان اسمبلی کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کی صورت میں ن لیگ کو ایک اور امتحان درپیش ہو گا کہ وزارت اعلیٰ کا منصب کس کو دیں ۔ بڑے میاں صاحب کی نااہلی کے بعد چھوٹے میاں صاحب پی ایم ہاؤس سدھار سکتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن نے غور وفکر شروع کردیا ہے کہ ایسے میں کون ہے جو خادم اعلیٰ کا خلا پر کرسکے ۔
بڑے صوبے کے بڑے عہدے کیلئے کئی ارکان اسمبلی کے نام زیرغورہیں جن میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا نام سرفہرست ہے۔
شہباز شریف کا ایک متبادل رانا ثنااللہ کو بھی قراردیاجارہا ہے ۔ ممکن ہے دبنگ انداز میں قانونی معاملات چلانے والے رانا صاحب وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تاہم فہرست میں دوسرے مضبوط امیدوار میں بھی موجود ہیں ۔ شہبازشریف وزیراعظم بنے تو پھر ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »