Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:14 AM
HomePakistanنوازشریف ایک بار پھروزارت اعظمی کی مدت پوری نہ کرسکے اور سابق ہوگئے

نوازشریف ایک بار پھروزارت اعظمی کی مدت پوری نہ کرسکے اور سابق ہوگئے

نوازشریف ایک بار پھروزارت اعظمی کی مدت پوری نہ کرسکے اور سابق ہوگئے

نواز شریف صادق اور امین نہیں،الیکشن کمیشن نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے،پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آگیا۔پانچوں ججز نے متفقہ طور پر وزیر اعظم کوآرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قراردیدیا۔

عدالت عظمیٰ کے ججز نے فیصلے میں لکھا کہ نوازشریف نے جان بوجھ کر جھوٹا حلف لیا۔انتخابی گوشواروں میں ایف زیڈ ای کمپنی کو ظاہر نہیں کیا۔
لارجر بینچ نے میاں نواز شریف،مریم،حسن، حسین اور کیپٹن صفدر کیخلاف نیب کو چھ ہفتے میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
عدالت نے ہدایت دیں کہ ریفرنس لندن فلیٹس کے حوالے سے دائر کیا جائے،سامنے آنےوالی نئی کمپنیاں بھی ریفرنسز میں شامل ہونگی۔
نوازشریف کے خلاف ہل میٹلز اور عزیزیہ مل پر بھی ریفرنسز بھجوائے جائینگے جبکہ مزید جعلی دستاویزات سامنے آنے پر قانون کے مطابقکارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈارکیخلاف بھی ریفرنس بھیجنے کا آرڈر دیاہےجس میں نوازشریف اور دیگر ساتھی بھی شامل تفیش کیے جائینگے۔
احتساب عدالت کوریفرنسزپرچھ ماہ میں فیصلہ کرنےکاحکم دیا گیا ہےجبکہ ریفرنسز کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ الگ سے جج نامزد کرے گی۔
عدالت نے احکامات دئیے کہ جے آئی ٹی اراکان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائےاور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگاجبکہ اراکین کا تبادلہ بھی عدالتی اجازت سے مشروط کردیا گیا۔
عدالت نے صدر پاکستان سے کہا ہے کہ آئین کے تحت جمہوری عمل آگے بڑھائیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.