Home / International / نتیش کمار استعفے کے ایک دن بعد دوبارہ بھارت کےوزیراعلیٰ بن گئے

نتیش کمار استعفے کے ایک دن بعد دوبارہ بھارت کےوزیراعلیٰ بن گئے

پٹنہ : بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد دوبارہ وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کےمطابق نتیش کمار نے بدھ کے روز اپنےعہدے سے مستعفی ہونے کے بعد آج وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے پٹنہ کے راجندر پویلین ہال میں ان سے عہدے کا حلف لیا۔
جنتا دل یونائٹڈ کےرہنما نتیش کمار بھارتی ریاست بہار کے 22 ویں وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔
نتیش کمار کے ساتھ ہی بی جے پی کے رہنما سوشیل کمار مودی نے بھی نائب وزیراعلیٰ کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام نتیش کمار کو بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے پر مبارک باد دی ہے۔

 

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »