Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:31 PM
Homenewsنئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی

نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی

نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی
اسلام آباد : نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے نئے وزراء سے حلف لیا۔ نئی کابینہ میں 46 ورزا شامل ہیں، جس میں 28وفاقی وزرا اور 18 وزیر مملکت شامل ہیں۔
ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ممنون حسین نے نئی اراکین سے حلف لیا۔ نئی کابینہ میں 46 ورزا شامل ہیں، جس میں 28وفاقی وزرا اور 18 وزیر مملکت شامل ہیں۔
چوہدری نثار کی معذرت کے بعد احسن اقبال نئے وزیر داخلہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ کا منصب 4 سال خالی رہنے کے بعد خواجہ آصف کے حوالے کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی میں وفاقی کابینہ میں خرم دستگیر وزارت دفاع سنبھال رہے ہیں، جب کہ اسحاق ڈار ایک بار پھر وزیر خزانہ ہیں۔
مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ، سردار محمد یوسف بدستور وفاقی وزیر مذہبی امور ہی رہیں گے، پاناما کیس میں دفاع کرنے والے دانیال عزیز اور طلال چوہدری کے ساتھ ساتھ سینیٹر مشاہد اللہ بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ا نوشہ رحمان وزیر مملکت آئی ٹی ٹیلی کام، سائرہ افضل تارڑ وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.