Home / Pakistan / نئے قائد ایوان کا انتخاب: اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل بلائے جانے کا امکان

نئے قائد ایوان کا انتخاب: اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل بلائے جانے کا امکان

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطے مکمل کرلیے۔

میڈیا کےمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نئے قائد ایوان کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مکمل کرلیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قائد ایوان کے لیے مشترکہ امیدوار لائے جانے کا امکان ہے جس کے لیے خورشید شاہ نے سراج الحق سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے اور کل اتوار کے روز حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »