Home / Sports / میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے فخر زمان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرانی ہو گی

میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے فخر زمان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرانی ہو گی

برمنگھم: قومی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ فخر زمان کی صلاحیتوں کا پہلے سے علم تھا ، بھارت کے خلاف میچ میں ہم دباومیں آگئے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کراوڈ کی کافی سپورٹ تھی جس کی وجہ سے حوصلے بلند ہوئے، ٹیم کی پرفارمنس کافی زبردست رہی۔ سرفراز احمد کا میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف ہماری بولنگ اور فیلڈنگ بہتر رہی جس نے فرق پیدا کیا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ نے فیلڈنگ پر توجہ کی ہدایت کی تھی، کھلاڑیوں کو کریڈٹ جاتا ہے، بولرز نے وکٹیں لیں جس نے کافی مدد کی، ان کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیں گے۔کپتان نے کہا کہ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں، انہیں سپورٹ کریں، فخر زمان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی صلاحیتوں کا پہلے سے علم تھا۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »