Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:14 AM
HomeInternationalمیلانیا ٹرمپ 5 ماہ بعد بیٹے کے ساتھ وائٹ ہاؤس منتقل

میلانیا ٹرمپ 5 ماہ بعد بیٹے کے ساتھ وائٹ ہاؤس منتقل

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے 5 ماہ بعد اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن وائٹ ہاؤس میں منتقل ہو گئے ہیں۔
پانچ ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے میلانیا ٹرمپ ان کے ساتھ وائٹ ہاؤس منتقل نہیں ہوئی تھیں کیونکہ وہ اپنے 11 سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ نیویارک میں ہی رہائش پزیر تھیں تا کہ وہ اپنا تعلیمی سال مکمل کر لے۔

میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس منتقل ہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکمرے سے لی گئی وائٹ ہاؤس کے لان کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

میلانیا ٹرمپ نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں رہائش پزیرتھیں جہاں ان کی سیکیورٹی پر خطیر رقم خرچ ہونے کے علاوہ سیکیورٹی کے باعث ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے تھے۔ حتیٰ کہ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے خبردار کیا تھا کہ اگر میلانیا یہاں سے منتقل نہیں ہوتیں تو ٹریفک کا نظام ابتر ہونے کا خاصا امکان ہے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.