Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:23 AM
HomeSportsمیسی کے بعد ایک اور اسٹار فٹبالر کو عدالتی کارروائی کا سامنا

میسی کے بعد ایک اور اسٹار فٹبالر کو عدالتی کارروائی کا سامنا

لزبن : ٹیکس چوری کا الزام، پرتگالی فٹبالر اور ریال میڈریڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو ہسپانوی عدالت میں پیش ہوگئے۔

پہلے میسی کٹہرے میں آئے اب رونالڈو کی عدالت میں پیشی لگ گئی، دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہسپانوی کلب ریال میڈریڈ کے اسٹرائیکر رونالڈو کو ٹیکس چوری کے الزامات کا سامنا ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ رونالڈو نے 2011ء سے 14ء کے درمیان ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر ٹیکس بچایا، وہ سیاہ مرسڈیز میں سوار ہوکر عدالت پہنچے۔

پرتگال کے 32 سالہ فٹبالر نے الزمات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ضمیر مطمئن ہے، الزام ثابت ہونے کی صورت میں رونالڈو کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Share