Home / Pakistan / میرا فخر میرا وزیراعظم نوازشریف ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم اور بجلی عابد شیر علی

میرا فخر میرا وزیراعظم نوازشریف ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم اور بجلی عابد شیر علی

جہلم : وفاقی وزیر پٹرولیم اور بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ میرا فخر، میرا وزیراعظم نوازشریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی روانگی سے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف کے ساتھ تصویر ٹوئیٹ کی اور پیغام میں لکھا میرا فخر، میرا وزیراعظم نوازشریف۔
یاد رہے اس سے قبل وزیر مملکت عابد شیر علی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک شعر ٹویٹ کر ڈالا تھا، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو یہودیوں کے سردار مرحب سے تشبیہہ دے ڈالی تھی۔
عابد شیر علی کو اس پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انھوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »