Home / Entertainment / میرا جی کے ٹرمپ کے نام ٹویٹ نے تباہی مچادی

میرا جی کے ٹرمپ کے نام ٹویٹ نے تباہی مچادی

پاکستانی اداکار میرا کو خبروں میں رہنے کا فن آتا ہے۔میرا کو شو بز انڈسٹری کے ان افراد میں شمار کیا جاتا ہے جو حقیققتا دوسروں کو تفریح کے مواقع فراہم کرتے ہیں چاہے وہ انگریزی بول کر ہو یا چٹ پٹے بیانات سے۔ آج کل میرا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاصی ’’ان‘‘ہیں۔ میرا کے چٹ پٹے ٹویٹس صارفین کو صحیح معنوں میں بھا رہے ہیں ، سوشل میڈیا پر تبصرے بھی خوب وائرل ہیں۔
گزشتہ دنوں نے ماہ رمضان کے باوجود گرمی میں اتنی لوڈ شیڈنگ پر وزارت پانی و بجلی کو چھوڑ کر مریم نواز کو خوب لتاڑا تھا۔ میرا جی کی جانب سے مریم کو ’’او باجی ‘‘اور قصائی کہہ کر پکارنے کو تو سوشل میڈیا پرخوب ہی مقبولیت ملی۔

ساتھ ہی ٹوئٹر پر لائیو سیشن میں مداح کی جانب سے ’’مین ‘‘ کہنے پر میرا جی کی حیرت بھی دیدنی تھی ۔ ان کی معصومیت نے سب کو ہی محظوظ کیا۔

لیکن اب میر اجی کی حالیہ ٹویٹ نے تو کمال ہی کردیا۔ میرا نے مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سعودی رہنماﺅں سے ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو للکارتی ہوئی ٹویٹس کردیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں اسلامک کانفرنس کیلئے دورہ سعودی عرب سے متعلق پیغام لکھا تھا کہ’’ دنیا کے 50ممالک دہشتگردوں کی فنڈنگ کے حوالے سے سخت موقف اپنائیں گے ‘‘۔

ایک اور ٹویٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ’’دہشتگردی اوردیگر تمام ریفرنسز قطر کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔ ممکن ہے یہ اقدام دہشتگردی کے خوف کو ختم کرنے کیلئے آغاز ثابت ہو‘‘۔

مگر میرا جی کا ردعمل کچھ یوں سامنے آیا ’’ہاں ،ہم سب نے سعودی بادشاہ کے ساتھ ملاقات کے دوران تمہارے خوفزدہ تاثرات دیکھے، صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ تم ان کی غلبہ پانے والی شخصیت کو ہینڈل نہیں کر پا رہے تھے۔ کیا ایسا تھا؟ ‘‘۔

اس کے علاوہ میرا جی نے ٹڑمپ کی ٹویٹ کے جواب میں یہ بھی لکھا کہ ’’ امریکا ایک اور مسلم اکثریتی ملک پر بم گرانے کی تیاری کر رہا ہے ‘‘۔
سوشل میڈیا پر میرا کی یہ ٹویٹ تیزی سے وائر ہوئیں اور صارفین نے اس جرات مندانہ اقدام کو خوب سراہا۔

 

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »