Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / July 23, 2017 3:39 PM
HomeGossipمیرانے مریم نوازکو پھرآڑے ہاتھوں لے لیا

میرانے مریم نوازکو پھرآڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ میرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو ایک بار پھرآڑے ہاتھوں لے لیا۔ میرا جی کے غصے کی وجہ اس بار بھی ’’لوڈ شیڈنگ ‘‘ ہی بنی۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کی جیت پرمریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گرین شرٹس کی شاندار فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم چیمپئن ہیں۔ مبارک اور ویل ڈن پاکستانی ٹیم‘‘۔

میرا جی نے جوابی ٹویٹ میں مریم نواز کو لکھا کہ ’’آپ پلیز لائٹ دینے پر غور کریں‘‘۔

ٹوئٹرصارفین کو میرا جی کی یہ ادا بھی بھا گئی۔

واضح رہے کہ لوڈ شیڈنگ پر اداکارہ میرا اس سے قبل بھی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔ میرا نے وزیراعظم کو قصائی کہہ کرپکارتے ہوئے مریم نواز کو ٹویٹ میں کہا ھا کہ ’’او باجی، تمہارے والد ایک قصائی ہیں، ہم بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں، باہر ٹمپریچر چیک کیا ہے؟ تم سب قصائی ہو‘‘۔

میرا نے یہ ٹویٹ مریم نواز کی اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیا تھا جس میں وہ گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم کے لیے حمایتیوں کی جانب سے محبت کا اظہار دکھا رہی ہیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.