Breaking News
Home / Entertainment / میرا نے شہباز شریف کو بھی نہ بخشا

میرا نے شہباز شریف کو بھی نہ بخشا

اداکارہ میرا آج کل ٹوئٹر کے ذریعے حکمرانوں کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔ پہلے وزیراعظم نوازشریف، پھران کی صاحبزادی مریم نوازکے بعد میراجی نے ٹوئٹرپروزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھی لتاڑ دیا۔ میرا جی کو شک ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اچھی انگریزی نہیں بول سکتے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمیرا نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جواب میں کچھ نرالا ہی کہہ ڈالا۔ وزیراعلیٰ شہباز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لیے انگریزی میں  ٹویٹ کی تھی۔

اداکارہ نے وزیراعلیٰ کی انگریزی پرشبہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی انگریزی کو بھی نشانہ بنایا مگرخود کو تو بس یونہی کہہ دیا ، اصل نشانہ تو شہباز شریف ہی تھے۔

میرا جی نے لکھا کہ ‘‘سی ایم صاحب ، آپ کو دیکھ کر لگتا نہیں آپ اتنی انگریزی بول لیتے ہوں گے۔ شاید مجھے دیکھ کر بھی نہیں، پر آپ کو دیکھ کر تو بالکل بھی نہیں‘‘۔

 

Check Also

ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو رنبیر کپور کی دوستی …

Translate »