Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:22 PM
HomePakistanمیجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پشاور: اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد میتوں کو آبائی شہر روانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ کور ہیڈ کواٹر پشاور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری و دیگر نے شرکت کی۔
میجرعلی سلمان اورحوالداراخترعلی کا تعلق لاہور سے ہے۔
یاد رہے گذشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، جس کے نتیجے میں میجر علی سلمان سمیت4جوان شہید ہوئے جبکہ جبکہ ایک دہشت گرد فائرنگ سےہلاک ہوا۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.