Breaking News
Home / Pakistan / Sindh / منگھوپیر کے علاقے میں گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

منگھوپیر کے علاقے میں گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

!منگھوپیر کے علاقے میں گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

کراچی: منگھوپیر کے علاقے میں گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ میں پانچ سو گرام سے زائد باروی مواد استعمال کیا گیا۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر حب ندی کے قریب سوئی سدرن کی گیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ دہشت گردوں نے آئی ای ڈی ڈیوائز کے زریعے دھماکہ کیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں بائیس انچ کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔
پائپ لائن پھٹنے سے کے باعث گیس کا اخراج ہوا اور قریبی علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔
واضح رہے کہ منگھوپیر میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے 16 انچ قطر کی پائپ لائن ٹوٹ گئی تھی۔

Check Also

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کراچی میں 92 فیصد …

Translate »