Home / Pakistan / ملیر کے قریب لنک رود پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

ملیر کے قریب لنک رود پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

کراچی: ملیر کے قریب لنک رود پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 کے قریب زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ملیر کے قریب لنک روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کنٹینر ٹرالر سوزوکی پک اپ پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سوزوکی میں ڈارئیور سمیت کل 12 سے 13 افراد موجود تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے، 2 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ دیگر افراد حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ لنک روڈ پر آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جب کہ قریب ہی ٹول پلازہ بھی موجود ہے جہاں انتظامیہ ہر گاڑی سے 250 روپے طلب کرتی ہے لیکن اس کے باوجود سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے اور حادثات کےباوجود اس کی مرمت نہیں کی جاتی۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »