Home / Pakistan / ملک توڑنے میں فوج کا نہیں بھٹو کا قصور تھا، آئین سے زیادہ قوم مقدس ہے

ملک توڑنے میں فوج کا نہیں بھٹو کا قصور تھا، آئین سے زیادہ قوم مقدس ہے

لندن : سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک توڑنے میں فوج کا نہیں بھٹو کا قصور تھا، آئین سے زیادہ قوم مقدس ہے، ڈکٹیٹروں نے ملک ٹھیک کیا، سویلینز نے بیڑہ غرق کیا۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے ملک کی تباہی کی ذمہ داری سویلین حکومتوں پر دھرتے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹروں نے ملک ٹھیک کیا،سویلینز نے بیڑہ غرق کیا ، فوج ملک کو پٹڑی پر لاتی ہے اور سویلینز اتار دیتے ہیں۔
پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ملک توڑنے میں فوج نہیں بھٹو کا قصور تھا، کچھ الزام یحیٰی خان پر بھی آتا ہے، آئین سے زیادہ قوم مقدس ہے، ہم آئین کو بچاتے ہوئے قوم کو ختم نہیں کر سکتے، قوم کو بچانے کیلئے آئین کو تھوڑا نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔
سابق صدر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ضیاء کا دور متنازع تھا لیکن ایوب خان کی دس سالہ حکومت نے ترقی کے ریکارڈ قائم کئے، ضیاالحق نے طالبان، امریکہ سے ملکر سویت یونین کیخلاف جو کیا ٹھیک کیا۔
ننانوے کے ٹیک اوور سے متعلق سابق صدر نے کہا کہ عوامی مطالبے پر حکومت گرائی، لوگ آکر کہتے تھے کہ ہماری جان چھڑوائیں، نواز شریف بھارت کے تعلقات میں ٹوٹل سیل آؤٹ پالیسی پر گامزن تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر شپ، کمیونزم ،سوشلزم یا بادشاہت سے عوام یاملک کو زیادہ فرق نہیں پڑتا، جب بھی مارشل لاء لگا حالات کے تقاضوں کے مطابق لگا۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »