Home / Pakistan / ملک بھر میں یوم تکبر آج منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم تکبر آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد : پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے انیس سال ہوگئے، آج ملک بھر میں یوم تکبر کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یوم تکبر کے حوالے سے جاری پیغام میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہنا تھا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن پیدا کیا، 19سال پہلے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کی طرح پاکستان اب معاشی دھماکےبھی کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 19سال پہلے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھااور اب اسی جذبے سے معیشت کو بھی مضبوط اور مستحکم بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا پاکستان کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کررہی ہے ۔ یوم تکبیر کی طرح قوم معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بننے کے لیے یکسوہے۔

یوم تلکبر کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وفاقی دارلاحکومت اسلام آباد میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Check Also

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے اور کہا …

Translate »