Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:20 AM
HomePakistanملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد : الیکشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر میں نئی انتخابی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کل الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں کمشنرشماریات بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں خانہ و مردم شماری پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے اور مکمل ڈیٹا محکمہ شماریات تک پہنچ چکا ہے جسے جمع کیا جارہا ہے اور جلد اعداد و شمار جاری کردیئے جائیں گے۔

ملک میں مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے جس سے مدنظر رکھتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے کل الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں کمشنر شماریات آصف باجوہ درکار ڈیٹا کی دستیابی، اعداد وشمار اور حلقہ بندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے کام کا آغاز کرے گی۔

نئی حلقہ بندیوں کے حوالےسے ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران، سینئر افسر اورمحکمہ مردم شماری کےافسران شرکت کریں گے۔

خیال رہے ملک بھر میں آخری بار حلقہ بندیاں 1998 میں کی گئی تھیں تاہم مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے ان حلقہ بندیوں میں 1981 میں کی گئی مردم شماری سے استفادہ کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر 2012 میں کراچی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں میں حلقہ بندیاں کی گئی تھیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.