Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:13 AM
HomePakistanملک بھرمیں بارشوں کی نئی پیشگوئی

ملک بھرمیں بارشوں کی نئی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد ،راولپنڈی، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے  جبکہ کراچی والوں کو بھی رم جھم  دیکھنے کومل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیرآباد ، میرپورخاص اورحیدرآباد ڈویژن میں بھی بادل برسیں گے  جبکہ ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور ،ساہیوال ، سبی ،ژوب ، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے ہزارہ اور کشمیرمیں بھی اکثر مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ سب سے زیادہ بارش کامرہ میں اناسی ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

Share