Home / Business / ملکی زر مبادلہ کی سطح میں مجموعی طور پر 38کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

ملکی زر مبادلہ کی سطح میں مجموعی طور پر 38کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران ان فلوز کی آمد کے باعث ملکی زر مبادلہ کی سطح میں مجموعی طور پر 38کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 31اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 38کروڑ 70لاکھ ڈالرز کی سطح پر دیکھے گئے ۔
مرکزی بینک کے ذخائر 33 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز اضافے سے 14 ارب 68 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔
جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اضافے سے 5 ارب 70 کروڑ 57لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »