Home / Pakistan / ملزم بری – جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس

ملزم بری – جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کیس کے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کیس کے ملزم منصور کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری وکیل ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے اس لئے گرفتار ملزم منصور کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا جائے۔
مقتول ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس کے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جب کہ کیس میں نامزد فہیم جبلپوری، احتشام اور دیگر مفرور ہیں۔
خیال رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کو 18 ستمبر 2014 کو یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »