Home / Music / معروف گٹارسٹ عامرذکی کی تدفین کردی گئی

معروف گٹارسٹ عامرذکی کی تدفین کردی گئی

کراچی: معروف گٹارسٹ عامر ذکی کی نماز جنازہ آج صبح نماز فجر کے بعد ادا کردی گئی۔
عامر ذکی کی نماز جنازہ نماز فجر کے بعد اداکی گئی جس میں خاندان، دوست احباب، عامر کے کولیگز اور ان کے مداحوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں عامر ذکی کی تدفین کی گئی۔
عامز ذکی کے اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال گزشتہ روز حرکت قلب بند ہو جانے سے ہوا۔ ان کی عمر 49 برس تھی۔ عامر کے بھائی نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

عامر ذکی کچھ عرصہ جنید جمشید کے مشہور بینڈ وائٹل سائنز سے بھی وابستہ رہے تاہم انہوں نے 1995ء میں اپنی پہلی سولو میوزک البم سگنیچر ریلیز کی، ان کا گانا ’’میرا پیار تم ہی تو ہو‘‘ کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔عامر ذکی نے اپنے میوزک کیریئر کے دوران بھارت، دبئی، انگلینڈ اور امریکا میں کئی پروگرامز کئے، امریکا میں مشہور گلوکار عالمگیر کے ساتھ ان کے دو گانوں ’’کہہ دے نا‘‘ اور ’’البیلا راہی‘‘ پر پرفارم کیا جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔
عامر ذکی کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات اور مشہور گٹارسٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Check Also

See You Again by Wiz Khalifa

After Gangam Style, See You Again by “Wiz Khalifa” is top on YouTube!

Wiz Khalifa’s video “See You Again” featuring singer Charlie Puth hit nearly 2.9 billion views …

Translate »