Breaking News
Home / Music / معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن جوانی میں ہی سنگین بیماری کا شکار ہوگئیں ،مداحوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن جوانی میں ہی سنگین بیماری کا شکار ہوگئیں ،مداحوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی

لاہور: پاکستانی خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن منگنی ٹوٹنے کے بعد سے ہی پریشانی کا شکار دکھائی دیتی ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے مداح بھی کافی عرصے سے ان کے نئے گانوں کا انتظار کر رہے ہیں لیکن گلوکارہ کا کوئی نیا گانا بھی سامنے نہیں آیا ۔ مومنہ مستحسن آج کل ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا شکار ہیں تاہم ابھی تک اس کی کوئی حتمی وجہ نہیں معلوم ہوسکی لیکن اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ وہ منگنی ٹوٹنے کے بعد سے ہی پریشانی کا شکار دکھائی دیتی ہیں ۔
دوسری جانب اس حوالے سے حال ہی میں سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر خود مومنہ مستحسن نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا ۔اپنے پیغام میں انہوں نے استفسار کیا کہ کبھی آپ میں سے کسی کو بے چینی ہوئی ہے ؟یا کبھی آپ میں سے کسی کو شدید ذہنی دباﺅ کا سامنا کرنا پڑا ہو؟۔اس موقع پر اپنی زندگی کے اہم حصے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتا یا کہ میں بے چینی اور ذہنی دباﺅ کی کیفیت کو سمجھ سکتی ہوں کیو نکہ یہ مسائل میرے ساتھ بھی ہیں۔پھر گلو کارہ نے لوگوں سے پوچھا کہ ایسی صورتحال میں کیا کبھی آپ نے کسی سے مدد مانگی ہے ؟یاکبھی اس بارے میں کسی سے بات کی ہے ؟۔مومنہ مستحسن نے دل بڑا کرتے ہوئے کہا کہ چلو خاموشی توڑتے ہیں اور اس حوالے سے بات کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خود بات کرنے کے لیے تیار ہوں ،کیا آپ تیار ہیں ؟

واضح رہے کہ مومنہ مستحسن اپنی منگنی ٹوٹنے کے معاملے پر کافی پریشانی کا شکار رہیں ،پہلے انہوں نے اس رشتے کے ٹوٹنے کے حوالے سے میڈ یا کو کچھ بھی بتانے سے گریز کیا اور جب خبریں سوشل میڈ یا پر پھیلی تو انہوں نے اپنی نجی زندگی میں سوشل میڈ یا صارفین کی انٹری پر تحفظات کا اظہار کیا لیکن پھر خود ہی انسٹا گرام پر اپنی منگنی ٹوٹنے کی اطلاع بھی دی ۔

To all concerned about my engagement

A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan) on

Check Also

See You Again by Wiz Khalifa

After Gangam Style, See You Again by “Wiz Khalifa” is top on YouTube!

Wiz Khalifa’s video “See You Again” featuring singer Charlie Puth hit nearly 2.9 billion views …

Translate »