Home / Pakistan / مظفر گڑھ ڈی جی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا

مظفر گڑھ ڈی جی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا

مظفر گڑھ : ڈی جی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان روڈ پربصیرہ کے قریب آئل ٹینکرالٹ گیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکرمیں 40 ہزار لٹرتیل موجود ہے،آئل ٹینکرسےتیل کا اخراج بھی ہورہی ہے،پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کو متبادل راستے پرڈال دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حیدرآباد میں سپرہائی وے پر تھانہ بولاخان کےقریب آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا تھا۔
واضح رہے کہ 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا۔ حادثے میں 214 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
بعدازاں سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کی گئی تھی،غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے تھے۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »