Home / news / مصطفی کمال بھڑک اٹھے کہتے ہیں کہ، ایم کیوایم کےہوتےہوئےکراچی سے قتل وغارت نہیں بندہوسکتی

مصطفی کمال بھڑک اٹھے کہتے ہیں کہ، ایم کیوایم کےہوتےہوئےکراچی سے قتل وغارت نہیں بندہوسکتی

حیدرآباد: پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نےمطالبہ کیاہےکہ ایم کیوایم پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کئے جائیں۔ ایم کیوایم لندن نے سیاسی ونگ فاروق ستار کے حوالے کردیا ہے۔

حیدرآبادمیں میڈیاسے بات کرتےہوئے مصطفی کمال نے اہم باتیں کیں۔ انھوں نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ایم کیوایم پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں۔مصطفیٰ کمال نے بتایاکہ ایم کیوایم کے بانی لندن سے قتل کراکے شاباش دے رہے ہیں۔جس نے ایم کیو ایم کے تجربے کرنا تھے،وہ کرلیےگئے ہیں۔جب تک ایم کیو ایم کا نام چلے گا اس شہر میں معصوم لوگوں کا خون بہنا نہیں رکے گا۔

انھوں نے مزید کہاکہ سب سے زیادہ خون مہاجروں کا بہاہے۔ ان کاکہناتھاکہ ایم کیوایم لندن نے سیاسی ونگ فاروق ستار کے حوالے کردیا ہے ۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »