Home / Gossip / مصری ٹی وی شو میں شاہ رخ خان کے ساتھ خطرناک مذاق، ویڈیو دیکھیں

مصری ٹی وی شو میں شاہ رخ خان کے ساتھ خطرناک مذاق، ویڈیو دیکھیں

دبئی : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی کا دورہ کیا جہاں ان کے ساتھ کیے گئے مذاق نے کنگ خان کو شدید غصے میں مبتلا کردیا۔
مصر کے ایک مقبول پرانک شو کے میزبان رامز گلال نے رمضان ٹی وی پرانک کے لیے بالی ووڈ بادشاہ کے ساتھ مذاق کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان کسی شوٹ کے لیے جاتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر انٹرویو دے رہے ہوتے ہیں کہ اچانک ان کی گاڑی ریت میں دھنسنا شروع ہوجاتی ہے، جس پر شاہ رخ پریشان ہوجاتے ہیں کہ اچانک سامنے سے ایک بڑا مگر مچھ ان کے قریب آجاتا ہے۔
اس موقع پر شاہ رخ کچھ خوفزدہ نظر آئے تاہم اسی وقت میزبان رامز سامنے آئے جو اس مگرمچھ کے کاسٹیوم میں موجود تھے۔رامز کو دیکھتے ہی شاہ رخ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے اور انہوں نے کہا ’کیا تم مجھے ہندوستان سے اس سب کے لیے لائے ہو؟‘۔
اس کے بعد شاہ رخ خان نے میزبان کو مارنے کی بھی کوشش کی تاہم اپنے غصے پر قابو کرتے ہوئے وہ وہاں سے جانے لگے لیکن رامز نے ان کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگنا شروع کردی۔
کئی رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ شاہ رخ خان نے اس ویڈیو کے لیے 2 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا، شاہ رخ خان سے قبل ہولی وڈ اداکارہ پیرس ہلٹن، اینٹونیو بندراس اورا سٹیون سیگل کے ساتھ بھی ایسا کرچکے ہیں۔

Check Also

میرانے مریم نوازکو پھرآڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ میرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز …

Translate »