Home / Entertainment / مشہور بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے دوست کا موبائل فون مذاق مذاق میں توڑ ڈالا

مشہور بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے دوست کا موبائل فون مذاق مذاق میں توڑ ڈالا

اپنے غصے کی وجہ سے بھی مشہور بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے دوست کا موبائل فون مذاق مذاق میں توڑ دیا۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ سلمان خان اپنے معاشقوں اور غصے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ ان کے غصے کے باعث کئی اداکاروں، اداکاراؤں اور ہدایت کاروں کو فلمی دنیا کو خیر باد بھی کہنا پڑا ہے۔
دبنگ خان کے غصے کا شکار متعدد بار ان کے مداح بھی ہوئے ہیں اور کئی بار تو ان کے پرستاروں کو تھپڑ بھی پڑے ہیں لیکن اب سلو میاں نے مذاق مذاق میں دوست کا موبائل فون ہی توڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سلمان خان ایوارڈ شو کی تقریب کے بعد دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ ایک دوست نے اپنا موبائل فون نکال کر اس کی تعریف شروع کردی اور اپنے فون کو ’’ان بریک ایبل‘‘(نہ ٹوٹنے) والا موبائل فون قرار دیا۔
سلو میاں نے اپنے دوست کی حرکت کو متعدد بار نظر انداز کیا لیکن بار بار موبائل فون کی تعریف پر انہوں نے دوست سے موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا۔
موبائل فون کے واقعی ان بریک ایبل ثابت ہونے پر سلمان نے بھی ہمت نہ ہاری اور کئی بار زمین پر پٹخ کر فون کو توڑ ڈالا جس پر پوری محفل قہقوں سے گونج اٹھی۔

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »