Home / Entertainment / مس ورلڈ آسٹریلیا کا تاج بوسنیا کی پناہ گزین لڑکی نے سر پر سجالیا

مس ورلڈ آسٹریلیا کا تاج بوسنیا کی پناہ گزین لڑکی نے سر پر سجالیا

بوسنیا کی ایک پناہ گزین مسلم لڑکی نے مس ورلڈ آسٹریلیا 2017 کا تاج سر پر سجا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دنیا کو اپنی معصومیت اور حسن سے اسیر بنانے والی 25 سالہ مسلمان لڑکی اسما وولوڈر بوسنیا کے پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں رہ چکی ہیں۔

ملکہ حسن کا تاج پہننے کے بعد خطاب کرتے ہوئے اسما کا کہنا تھا کہ وہ اس اعزاز کو مسلمانوں کے بارے میں خیالات کو بدلنے کے لیے استعمال کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام وہ ہے جو قران پاک میں تحریر ہے، اسلام کو کچھ لوگوں کے عمل سے وابستہ نہیں کیا جا سکتا، یہ ان لوگوں کا انفرادی فعل ہے۔

اسما وولوڈر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام سے متعلق پھیلائی گئی بہت سی باتیں بے بنیاد ہیں۔

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »