Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:30 PM
HomePakistanمسلم لیگ (ن) کے پبلک سپورٹ کے دعوے سے ہوا نکل گئی اور اب حقیقت سب کے سامنے آگئی، شفقت محمود

مسلم لیگ (ن) کے پبلک سپورٹ کے دعوے سے ہوا نکل گئی اور اب حقیقت سب کے سامنے آگئی، شفقت محمود

مسلم لیگ (ن) کے پبلک سپورٹ کے دعوے سے ہوا نکل گئی اور اب حقیقت سب کے سامنے آگئی، شفقت محمود

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پبلک سپورٹ کے دعوے سے ہوا نکل گئی اور اب حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کرنے کوئی نہیں آیا جب کہ ریلی میں سرکاری مشینری استعمال کی گئی اور سرکاری اہلکاروں کو ریلی میں لانے کے لئے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ریلی کی وجہ سے انہیں مشکل میں ڈال دیا گیا ہے، نواز شریف کا قافلہ 120 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہا ہے جو ثابت کرتا ہے ان کے استقبال کے لئے کوئی موجود نہیں۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یہ بالواسطہ طور پر فوج کو نشانہ بنارہے ہیں، انہیں نظر آرہا ہے کہ نیب کے ذریعے یہ نا اہل ہونےجارہے ہیں۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.