Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:34 PM
HomePakistanBalochistanمستونگ حملے کا ٹارگٹ میں ہی تھا ، دہشتگردو قوتوں کو جانتے ہیں: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری

مستونگ حملے کا ٹارگٹ میں ہی تھا ، دہشتگردو قوتوں کو جانتے ہیں: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری

ghafooq

مستونگ حملے کا ٹارگٹ میں ہی تھا ، دہشتگردو قوتوں کو جانتے ہیں: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مستونگ میں ہونے والا حملہ خودکش تھا جس کا ٹارگٹ میں ہی تھا تاہم حملے میں کون ملوث ہے اور کونسی قوتیں ہیں جو جمعیت علماءاسلام کے قائدین کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں سب جانتے ہیں ۔تحقیقات مکمل ہونے تک کسی پر الزا م نہیں لگا رہا ۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی آزادی کو آج تک تسلیم نہیں کیا اور اس کی مسلسل سازشوں کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار رہا لیکن بھارت کو باور کراناچاہتا ہوں کہ پاکستان اب ایٹمی قوت ہے جس کے پاس مضبوط فوج ہے ۔”پاکستان کوئی نوالہ نہیں کہ کوئی اسے ہضم کر لے“۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے ہمسائیوں کیساتھ ہمسائیوں جیسا سلوک رکھا ہوا ہے مگر وہ بھار ت کے آلہ کار بن کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔مستونگ حملے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔ اگر پاکستان کی حکومت ہمارے حوالے کی جائے تو ہم پاکستان کو پر امن او رمستحکم بنا سکتے ہیں ۔
ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ 14اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا ، دنیا سمجھتی تھی کہ یہ تحریک کمزور پڑ جائے گی مگر ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.