Home / news / محکمہ موسمیات نے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں اربن فلڈ کی باقاعدہ وارننگ جاری کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں اربن فلڈ کی باقاعدہ وارننگ جاری کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل کی شام سے جمعہ تک ہونے والی بارش کے باعث کراچی اور سندھ کے دیگر زیریں علاقوں میں اربن فلڈ کی باقاعدہ وارننگ جاری کردی۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمے کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق مون سون کا طاقتور اسپیل ملک کے جنوبی حصوں کو متاثر کرے گا۔
پریس ریلیز کے مطابق ہزارہ ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، قلات، کوئٹہ، سبی، ژوب، نصیر آباد، اسلام آباد اور کشمیر میں طوفان اور شدید بارشیں ہوں گی جبکہ آج کا دن موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں اربن فلڈ کی وارننگ جاری کردی ہے جبکہ مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں پانی بھر جانے سے فلیش فلڈ کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔

 

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »