Home / Pakistan / محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مخلتف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، لاہور، مالاکنڈ،پشاور، ڈی جی خان،سبی،نصیر آباد، میرپورخاص،سکھر ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئندہ 48گھنٹوں میں گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،ہزارہ ڈویژن،کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ میرپور خاص،حیدر آباد ڈویژن،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش کامرہ میں 48 ملی میٹر اور سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »