Home / Sports / محمد نواز اور اینٹی کرپشن یونٹ میں معاملات طے پا گئے، 3 سے 6 ماہ پابندی اور جرمانے کی سزا ملنے کا امکان

محمد نواز اور اینٹی کرپشن یونٹ میں معاملات طے پا گئے، 3 سے 6 ماہ پابندی اور جرمانے کی سزا ملنے کا امکان

محمد نواز اور اینٹی کرپشن یونٹ میں معاملات طے پا گئے، 3 سے 6 ماہ پابندی اور جرمانے کی سزا ملنے کا امکان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر محمد نواز اور اینٹی کرپشن یونٹ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور انہیں آج سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔
دو بھائی مل کر سکول کی نوجوان لڑکیوں کو چھ سال تک بے وقوف بناتے رہے، کیا کچھ کیا، جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد نواز پر بھی بکیز کے رابطے کرنے سے متعلق اطلاع نہ دینے کا مقدمہ ہے اور انہیں اینٹی کرپشن یونٹ نے طلب کر کے نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز اور اینٹی کرپشن یونٹ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور ان کے خلاف بھی محمد عرفان کی طرز پر کارروائی کی جائے گی۔
اگر مردوں کے جسم پر یہ ایک چیز ہوتوخواتین ان کی طرف اس طرح بھاگی آتی ہیں جیسے شہد کی مکھی پھولوں کی طرف، سائنسدانوں نے ایساانکشاف کردیا کہ ہرمرد یہ کام ضرور کرے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نواز پر 3 سے 6 ماہ کی پابندی کا امکان ہے اور اس کے علاوہ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا جبکہ اس کا باضابطہ اعلان بھی آج ہی متوقع ہے۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »