Home / International / مبینہ روسی مداخلت،ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کا آغاز

مبینہ روسی مداخلت،ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کا آغاز

واشنگٹن : امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت اور انصاف کی راہ میں رکاؤٹ بننے پر امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ خصوصی تفتیشی افسر روبرٹ میولر اب ان امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا موجودہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقات کے دائرہ کار میں انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی۔ دوسری جانب ٹرمپ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی مداخلت کی جعلی خبر کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح یہ تمام الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو برطرف کیا گیا۔
ایف بی آئی کے ایک اور سابق سربراہ میولر کو ٹرمپ کی سیاسی مہم کے روس کے ساتھ ممکنہ رابطوں کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »