Home / International / ماہ رمضان میں ہندوانتہا پسند تنظیم ’’ آرایس ایس‘‘ اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے سرگرم

ماہ رمضان میں ہندوانتہا پسند تنظیم ’’ آرایس ایس‘‘ اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے سرگرم

!ماہ رمضان میں ہندوانتہا پسند تنظیم ’’ آرایس ایس‘‘ اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے سرگرم

ممبئی:راشٹریہ سیوک کے کارندے رمضان کے مقدس مہینے میں اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔

ہندو انتہاپسندوں اور اور جنونیوں کی بھارتی تنظیم آر ایس ایس رمضان کے مقدس مہینے میں گاؤ ماتا کے تحفظ کیلئے کیلئے سرگرم ہوگئی۔

راشٹریہ سیوک سنگ کے کارندے مسلمانوں کیلئے افطار کا انتظام کریں گےلیکن افطار میں صرف گائے کے دودھ کا ایک گلاس اور دودھ سے بنی دیگر اشیاء کھلانے پر ہی زور ہوگا۔

ہندو انتہاپسندوں کی تنظیم آر ایس ایس یہ افطار ہرجمعے کو کروائے گی، اس افطار کے پیچھے چھپا مقصد دراصلگھر گھر گائے بچاؤ پیغام پھیلانا ہوگا۔ ڈھکے چھپے الفاظ میں دھمکی دی جائے گی کہ انسانی جان کی قیمت گائے سے زیادہ نہیں،مسلمان گائے کا گوشت ترک کرکے پہل کریں۔

آر ایس ایس کا مسلم ونگ مسلم راشٹریہ منچ رمضان میں خصوصی نماز کا اہتمام کروائے گاجس میں گائے کے تحفظ کے لیے اپیل کی جائے گی۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »