Home / Entertainment / ماہرہ خان سے تعلقات کی خبروں پر رنبیر نے بھی خاموشی توڑ دی

ماہرہ خان سے تعلقات کی خبروں پر رنبیر نے بھی خاموشی توڑ دی

بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے خود کو سنگل قرار دے دیا۔

رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی رواں سال مارچ میں دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سے دونوں اداکاروں کے تعلق سے متعلق چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رنبیر کپور فلمی کیرئیر کے آغاز سے ہی معاشقوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور صف اول کی اداکاراؤں کے ساتھ ان کا معاشقہ رہا ہے جس میں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف شامل ہیں۔
دپیکا پڈوکون سے معاشقے میں ناکامی کے بعد کترینہ کیف سے 7 سال طویل تعلق رہا ہے اور گزشتہ سال دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کی ہیں لیکن اب حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر رنبیر اور ماہرہ کے معاشقے کی خبریں چلائی جارہی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے جواب دیا ہے لیکن اب رنبیر بھی میدان میں کود پڑے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں رنبیر نے اعتراف کیا کہ میں زندگی میں کبھی بھی سنگل نہیں رہا ہوں اور 7 سال کی عمر سے ہی لڑکیوں کے ساتھ تعلق میں رہا لیکن اس وقت پہلی بار میں اکیلا ہوں اور کسی سے تعلق نہیں جس پر خود بھی حیران ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی سے نہیں مل رہا اور اتفاق سے کسی سے ملاقات ہوجائے تو بات ہوتی ہے لیکن کسی اداکارہ سے خود بات نہیں کرتا۔
رنبیر نے اداکاراؤں کے ساتھ تعلق کی افواہوں اور قیاس آرائیوں سے اکتا جانے سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ ان باتوں سے نہیں اکتاتے ہیں۔

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »