Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:39 PM
HomeEntertainmentماہرہ خان ،عائشہ گلالئی کی حمایت میں بول پڑیں

ماہرہ خان ،عائشہ گلالئی کی حمایت میں بول پڑیں

ماہرہ خان ،عائشہ گلالئی کی حمایت میں بول پڑیں

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف الزام عائد کرنے پر عائشہ گلالئی کے لیے یہ تک کہا گیا کہ ان پر تیزاب پھینک دیا جائے۔ عائشہ گلالئی کے خلاف مہم پر معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان بھی ان کی حمایت میں بول پڑیں ۔

ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر پیج پرعائشہ گلالئی کے خلاف سوشل میڈیا پرجاری مہم سے متعلق اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ردعمل ایک مسئلہ ہے۔ ایسے وقت میں ہمیں لوگوں کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔ ماہرہ خان کے مطابق جلد سامنے آجائے گا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سچ ہیں یا جھوٹ۔

ماہرہ کی جانب سے عائشہ کی حمایت پر انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور نازیبا ٹویٹس کی گئیں جس پر ماہرہ نے جواب دیا کہ ایسا ردعمل بیمار ذہنیت کا عکاس ہے، لوگ آخر اتنا نیچے کیسے گر جاتے ہیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.