Home / International / مانچسٹر ایرینا میں دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی

مانچسٹر ایرینا میں دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی

!مانچسٹر ایرینا میں دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی

مانچسٹر: : مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں مانچسٹر ایرینا میں پولیس نے کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر دہشت گردی کے حملے میں 22ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبک 59 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مانچسٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہیں شب دس بجکر 35 منٹ پر امریکی سنگر آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے مقام سے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس حکام کےمطابق جائےحادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ قریبی ٹرین اسٹیشن، مانچسٹر وکٹوریہ اسٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہےکہ اطلاعات کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر 18000 افراد کی گنجائش موجود ہے اور حادثے کے وقت وہاں ہزاروں افراد موجود تھے جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ کل کتنے لوگوں کو ٹکٹ ملا تھا۔

 

Check Also

شمالی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا

شمالی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا

شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے امریکی صدر ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا …

Translate »